طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

بدھ 19 دسمبر 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ قلعہ دیدار سنگھ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ شاہ پور کانجراہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ سنت نگر‘ دیو سماج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ دیوسماج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ ایس ایس گرلز سکول‘ امامیہ کالونی شاہدرہ‘لاہور اوراساس گرائمر سکول‘ پیپلز کالونی شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 481تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں