حکومت کے پاس کوئی بھی معاشی منصوبہ نہیں ‘عزیز الرحمن چن

بدھ 19 دسمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے بجٹ عوام کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں،ممکنہ منی بجٹ میں مصنوعات پر ٹیکس ٹیرف میں اضافہ مہنگائی کی ماری عوام پر مزید بوجھ بڑھانے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی طرف سے منی بجٹ لانے کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی بھی معاشی منصوبہ نہیں ہے اور یہ معاملات کو اسی طرح جوڑ توڑ کر چلا رہی ہے جس طرح سابق حکومت نے چلائے تھے۔یعنی جب ضرورت پڑی تو کسی بھی چیز یا سروسز کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ضرورت پوری کرلی جائے اور اس پر کچھ بھی نہ سوچا سمجھا جائے کہ حالات کو کس طرح قابو میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جلد ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے والی ہے اور جب آئی ایم ایف کے پاس جائے گی تو سب سے پہلے اس کو ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی کرنا ہوگی اور اس کے بعد بجلی، گیس ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا جس سے آنے والا مہنگائی کا طوفان پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں