لیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،3 ہزار سے زائدمقدمات درج

بدھ 19 دسمبر 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) لیسکو نے بجلی کے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 3 ہزار سے زائد بجلی کے چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ 17 کروڑ بجلی کی یونٹوں کی چوری پر بجلی چوروں کو اربوں روپووں کے ڈی ٹیکشن بل بھی بھجوا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات لیسکو چیف نے سیکرٹری پاور ڈویژن کی زیر صدارت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سمیت آئی پولیس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعے بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں بجلی چوری روکنے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بجلی چوری کے خلاف مزید حکمت عملی طے کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں