لاہور ہائی کورٹ،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری، جواب طلب

بدھ 19 دسمبر 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے خاتون ٹھیکیدار نغمہ اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے کالج میں تزین و آرائش کا کام کیا۔ عدالت کے ھکم کے باوجود اس کو دس لاکھ کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا۔ عدالت کے پندرہ اکتوبر 2018 کی پاسداری نہین کی جا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرنسپل کالج کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں