اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی متاثر ،ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

منگل 8 جنوری 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) لاہور ایئرپورٹ پر منگل کے روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوا اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 317منسوخ ،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز470منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 582منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی ابوظہبی آنے والی پرواز 264منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز312منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 581منسوخ اور پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ہوئی جبکہ ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404،ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402،سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471،ترکش ائر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 اور قطر ائر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 620سمیت دیگر پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک بھر میں دھند کی وجہ سے دس سے زائد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں ۔کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ،علامہ اقبال، تیز گام،پاک بزنس ،عوام ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس،شاہ حسین ،ملتان سے آنے والی موسی پاک اور کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس سمیت فیصل آباد سے آنے والی غوری ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے گھنٹوں تاخیر سے پہنچیں جبکہ کراچی ،کوئٹہ اور پشاور سے لاہور آکر اپنی اگلی منزل کی جانب جانے والی ٹرینیں اسی تاخیر سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔

ٹرینیں لیٹ ہونے سے جہاں مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا وہاں پر محکمہ کو بھی ٹرینیں لیٹ ہونے سے ریونیو کی مد میں نقصان کا سامنا رہا ۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے بعض ٹرینیں تھوری بہت تاخیر کا شکارہوئی ہیں باوجود اسکے ٹرین آپریشن تمام ڈویژنوں میں رواں دواں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں