گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس میں اہم پیشرفت،سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز بھی گرفتار،آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

ملزم کامران ممتاز 2015ء اور 2016ء میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے،مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی مبینہ خردبرد کی گئی‘نیب لاہور

منگل 8 جنوری 2019 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس میں اہم پیشرفت،سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جسے جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج (بدھ ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ نیب لاہور کے مطابق ملزم کامران ممتاز 2015ء اور 2016ء میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے،ملزم کی تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی مبینہ خردبرد کی گئی،فنڈز میں خرد برد کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الائونسز اور شہدا فنڈز کی مد میں کی گئی،اس دوران کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خرد برد ہوئے۔

نیب لاہور حکام کی جانب سے تحقیقات کیلئے ملزم کو بیرون ملک سے واپس پاکستان بلوایا گیا،گزشتہ ماہ نیب لاہور بورڈ میٹنگ میں گجرات ڈی پی اوز فنڈز کرپشن کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کی جانب سے مذکورہ کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز کے علاوہ دیگر 9 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے تحقیقات جاری ہیں۔نیب لاہور کے مطابق ملزم کامران ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج (بدھ )احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں