حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے مدد مانگ لی

سندھ کی اعلیٰ سطحی ٹیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ،سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے حکام سے مشاورت کی پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کی ٹیم کراچی سیف سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے جلد کراچی کا دورہ کریگی‘ترجمان

منگل 8 جنوری 2019 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے مدد مانگ لی۔سندھ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کر کے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی حکام سے مشاورت کی ۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وفد میں محکمہ داخلہ سندھ،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کے سنیئر افسران شامل تھے جنہیں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چالاننگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کراچی سیف سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیم منصوبے کے حوالے سے جلد کراچی کا دورہ کرے گی۔ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور پشاور سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی رہنمائی فراہم کر چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں