لاہور،ضلعی انتظامیہ نے عطائیت کے خلاف کارروائی گڑھی شاہو میں سٹی میڈیکل و گائنی سنٹر سیل

منگل 8 جنوری 2019 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عطائیت کے خلاف کارروائی کی۔ ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ نے گڑھی شاہو میں سٹی میڈیکل و گائنی سنٹر کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ عظیم خان نامی عطائی مریضوں کو چیک کرتے ہوئے پایا گیا ۔

(جاری ہے)

کلینک کو سیل کردیا گیا ہے ۔ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکی دینے اور کارِسرکار میں مداخلت پر تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہا ہے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ڈی اوز ہیلتھ اپنی حدود میں عطائیت کے خلاف کریک ڈائون کو تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں