معاشی ترقی کے لیے تاجروں کو بہترین ماحول مہیا کرنا ہوگا، فہیم الرحمن سہگل

بدھ 9 جنوری 2019 19:40

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ تاجروں کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں لہذا انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیدر ، ریگزین اینڈ شو میٹریل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، ایسوسی ایشن کے صدر عابد سعید پال، نائب صدر شیخ فضل جاوید، سیکریٹری جنرل علی رضا، حفیظ الرحمن سہگل ، مجاہد مقصود بٹ، خالد پرویز،اصغرسعید پال، طارق پال و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر تاجر برادری کو ٹریفک، تجاوزات اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال سمیت درپیش تمام مسائل سے اچھی طرح آگاہ اور انہیں حل کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کو پرسکون اور آزادانہ کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ترقی و خوشحالی وعدوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں