لاہور چیمبر نے ایمپلائمنٹ پورٹل لانچ کردیا

بدھ 9 جنوری 2019 19:40

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) لاہور چیمبر نے روزی ڈاٹ پی کے ، کے اشتراک سے ایمپلائمنٹ پورٹل لانچ کردیا ہے اور ملک کا پہلا چیمبر بن گیا ہے جس نے نوجوان افرادی قوت اور کاروباری برادری کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر اور روزی ڈاٹ پی کے، کے چیئرمین محسن رحمن نے پورٹل کا افتتاح کیا جبکہ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

الماس حیدر نے کہا کہ موزوں افرادی قوت کا حصول کاروباری برادری جبکہ روزگار کی تلاش کاروباری برادری کے لیے بڑا مسئلہ رہا ہے ، لاہور چیمبر کی ایمپلائمنٹ پورٹل یہ مسائل حل کرے گی۔لاہور چیمبر کے ممبران اس پورٹل پر اکائونٹس بنااور مطلوبہ افرادی قوت تلاش کرسکیں گے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر اورروزی ڈاٹ پی کے نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں