طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنان اورِ ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

بدھ 9 جنوری 2019 21:47

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول گوالمنڈی کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ پنجاب یونیورسٹی گرلز ہائی سکول نیو کیمپس کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ (گرلز) انسٹیٹیوٹ سمن آباد‘ ووکیشنل ٹریننگ (بوائز) انسٹیٹیوٹ سمن آباد‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھیڑ شاہدرہ ٹائون اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھیڑ شاہدرہ ٹائون کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پرایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد482تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں