پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تین روزہ صنفی حساسیت تربیتی کورس مکمل

بدھ 9 جنوری 2019 21:47

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر کی ہدایت پر لاہور پولیس کی تفتیشی شعبہ میں استعدادِ کار بڑھانے کیلئے مشاورتی سیمینارز، ورکشاپس اور خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے تسلسل میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں اہم نوعیت کے صنفی حساسیت تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

کورس کا انعقاد پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اور لاہور پولیس کے اشتراک سے کیا گیا۔چیئرپرسن پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین فوزیہ وقار اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

تربیتی کورس کے دوران جنسی تشدد کے متاثرین خاص طور پر خواتین سے ڈیل کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی (ر) سرمد سعیدخان، ٹریننگ کنسلٹنٹ سہیل اکبر وڑائچ اور لیگل ایڈوائزر پی سی ایس ڈبلیو عمران جاوید نے خصوصی لیکچرز دیئے۔ پولیس افسران کو خواتین پر کئے جانے والے جنسی تشدد، زیادتی،کاروکاری اور ہراساں کرنے سے متعلقہ قوانین بارے آگاہی دی گئی اور ایسے عوامل بارے تربیت فراہم کی گئی جن کی مدد سے ان مقدمات کی تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔کورس کے دوران خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قوانین اور تفتیش کے مراحل میں درپیش چیلنجز زیر غور آئے جن پر مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین نے سیرحاصل بھی دی۔ پولیس افسران کوصنفی حساسیت تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کر پر سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں