پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 9 جنوری 2019 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق احمد علی کمبوہ کو ممبر اشتمال بورڈآف ریونیو ،رضوان منظور کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات،محمد خالد راجو کو ڈی جی انسپکشن محکمہ پراسکیوشن کااضافی چارج دید یا گیا ، امیرہ بیدار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نارووال کا اضافی چارج دے دیا گیا ،رب نواز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم کااضافی چارج دے دیا گیا،امتیاز نذیر کو چیئرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کااضافی چارج دیدیا گیا ،عمر جہانگیر کو ڈی جی ایچ اے راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا،عالمگیر احمد خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کمپنی کا اضافی چارج دیدیا ،پنجاب نے وفا ق سے چودھری محمدعلی رندھاوا کی خدمات مانگ لیں ،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی ملک عابد محمود اورڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن زنیہ ہمایوں سانک کو او ایس دی بنادیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں