لاہور،عدالتی حکم عدولی کا نتیجہ ایس ایچ او کو بھگتنا پڑ گیا،تنخواہ بند کرنے کیلئے نوٹس جاری

جمعہ 11 جنوری 2019 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر تھانہ علامہ اقبال ٹائون کے ایس ایچ او زاہد نواز کی تنخواہ بند کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیاجس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عدالت میں اندارج مقدمہ کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کی، اسکے علاوہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار وسیم احمد کی ایف آئی آر درج نہ کی گئی۔عدالت نے تھانہ اقبال ٹائون کے ایس ایچ او زاہد نواز کو عدالت میں رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں تنخواہ بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں