لاہور،شہرمیں بارش نے عارضی پناہ گاہوں کا نظام متاثر کردیا

شدید سردی میں مسافروں کو دیگر جگہوں پر شفٹ کردیا گیا‘ڈپٹی کمشنر لاہور

جمعہ 11 جنوری 2019 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) شہرمیں بارش نے عارضی پناہ گاہوں کا نظام متاثر کردیا،شدید سردی میں مسافروں کو دیگر جگہوں پر شفٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ عارضی پناہ گاہ کو قریبی محکمہ زراعت کی عمارت میں شفٹ کر دیا گیا،فروٹ منڈی عارضی پناہ گاہ کو ایڈمنسٹریٹر ہال لاڑی اڈہ میں شفٹ کر دیا گیا،داتا دربار پناہ گاہ کو قریبی سکول میں شفٹ کر دیا گیا،لاڑی آڈہ پناہ گاہ کو بھی ایڈمنسٹریٹر ہال میں شفٹ کیا گیا ہے اور ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کو بھی قریبی عمارت میں شفٹ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنرز نے اپنی نگرانی میں منتقلی کا عمل مکمل کروایا،پناہ گاہوں میں ٹھہرے ہوئے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں