محکمہ صحت پنجاب نے 11سرکاری کارڑیک ہسپتالوں کیلئے سٹنٹ کی خریدو فروخت کے سنٹرل ریٹ جاری کر دئیے

جمعہ 11 جنوری 2019 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) محکمہ صحت پنجاب نے 11سرکاری کارڑیک ہسپتالوں کیلئے سٹنٹ کی خریدو فروخت کے سنٹرل ریٹ جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

ان ہسپتالوں میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان،فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائڈ ہیلتھ لاہور ،کارڈیک یونٹ جناح ہسپتال لاہور ،کارڈیک یونٹ میو ہسپتال لاہور ،کارڈیک یونٹ شیخ زید ہسپتال لاہور ،کارڈیک یونٹ بہاولپور وکٹوریا ہسپتال ،کارڈیک یونٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان شامل ہیں۔

جن میں ایک ہی قیمت میں جوکہ کم ا زکم 30ہزار500روپے مقررکی گئی ہے۔یاد رہے کہ کارڈیک سٹنٹ سیکشن اے کی کم از کم یونٹ ریٹ تیس ہزار پانچ سو،سیکشن بی کارڈیک سرجری ڈیوائسز کم از کم یونٹ ریٹ 35ہزار مقرر کی گئی ہے۔جبکہ والز اور ڈیوائس کے سائز کے مطابق ریٹ زائد ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں