اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں ،تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،منشیات برآمد

جمعہ 11 جنوری 2019 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کاروائیوں کا عمل تیز کر دیا ،مختلف کاروائیوں کے دوران ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے ملزمان میں ذیشان والد محمد عباس ،محمد فہیم عرف بابو ولد محمد ندیم،محمد کاشف ولد صدیق محمد اور محمد الیاس ولد شاہ جہاں شامل ہیں۔ملزمان سے پکڑی جانے والی منشیات میں 850کلو گرام چرس شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں