سی سی پی او لا ہور کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ جنوری 23:53

لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور اور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) مستنصر فیروز ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغراور ڈویژنل ایس پیزسمیت اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، سی سی پی او لاہوربی اے ناصر نے سال 2018ء کے دوران ہونے والے جرائم کاجائزہ لیا اورسال2019 ء کے دوران جرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل پربھی غور کیا گیا، اس مو قع پر تمام افسران نے تجاویز بھی پیش کیں،سی سی پی اونے کہا کہ جرائم کے قلع قمع کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فرانزک اور پیشہ وارانہ مہارت استعمال کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے سپیشلائزڈ فورسز،ڈولفن سکواڈ ، پولیس ریسپانس یونٹ اور انویسٹی گیشن ونگ مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں، انہوں نے مز ید کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کامقدس فریضہ پوری تنددہی سے سرانجام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments