پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ آج لاہور آئیں گی

اتوار 13 جنوری 2019 00:20

لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ آج لاہور آئیں گی، لاہور کے دورے کے دوران پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کرینگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی کی زیر صدارت آج بروز اتوار پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس پی پی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا گیا۔ جس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی. اجلاس کے اختتام پر دونوں رہنما پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں