اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام سپرٹ سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 13 جنوری 2019 16:10

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام سپرٹ سکول کیمپس کالج روڈ میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،کیمپ کا افتتاح پرنسپل خدیجہ ہاشمی‘ روبی ہاشم اور وائس پرنسپل میڈم روبینہ نے کیا، کیمپ میں ڈاکٹر مہوش برہان نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دیں کیمپ میں مختلف ادویہ ساز کمپنیوں نے بلڈ شوگر‘ہیپاٹائٹس سی‘ کولیسٹرول‘یورک ایسیڈ‘ پائوں کی حساسیت‘موٹاپا اوردل کی دھڑکن سمیت مختلف ٹیسٹ بھی مفت کئے جبکہ مس زریں نے مریضوں کو غذائی معلومات فراہم کیں،اس موقع پر پرنسپل خدیجہ ہاشمی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اخوت ضرورت مند افراد کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں