سا نبر ہرن کے شکار و کبوتروں کی سمگلنگ پر چار ملزمان گرفتار، ایک لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ عائد

پیر 14 جنوری 2019 23:53

لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور میاں رفیق کی سربراہی میں ہڈیارہ کے قریب بارڈر ایریا میں سانبر ہرن کے غیر قانونی شکار پر 2 اور لاہور ائیر پورٹ پر بغیر امپورٹ لائسنس سعودی عرب سے 60 کبوتر درآمد کرنے پر 2 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا جبکہ ذبح شدہ سانبر ہرن کو 95ہزار روپے کے عوض نیلام کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور میاں رفیق کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ہڈیارہ کے علاقے رام پور میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان منیر حسین اور عبدالخالق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ذبح شدہ سانبر ہرن برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی درخواست پر ان سے 20 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے کیس کو نمٹا دیا گیا۔

بعدازاں ذبح شدہ ہرن کو مقامی لوگوں کی موجودگی میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا بولی میں 5 افراد نے حصہ لیا۔ شیخ احمد حسین نامی شخص نے سب سے زیادہ 95 ہزار روپے بولی د یکرذبح شدہ ہرن خرید لیا ۔ ایک دوسری کارروائی میں ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ کی سربراہی میں وائلڈلائف سکواڈ نے لاہور ائیر پور ٹ پر بغیر امپورٹ لائسنس سعودی عرب سے 60کتوبر درآمد کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2ملزمان کو گرفتار کرکے کبوتر قبضے میں لے لئے۔ ملزمان کی درخواست پر ان سے 45 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے کیس کو داخل دفتر کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں