لاہور ہائی کورٹ، پی پی 184 اکاڑہ سے (ن) لیگی ایم پی اے جگنو محسن کی نااہلی کے لیے الیکشن پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 15 جنوری 2019 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) لاہور ہائی کورٹ میں پی پی 184 اکاڑہ سے (ن) لیگ کی ایم پی اے سیدہ مومنات محسن عرف جگنو محسن کی نااہلی کے لیے الیکشن پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ اور ایم پی اے کی طرف سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکلاء کا کہنا تھا کہ الیکشن پٹیشن اور بیان حلفی اوتھ کمشنر کی تصدیق کے بغیر دائر کی گئی ایسے میں الیکشن پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔

مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن نے ناکام امیدوار سید رضا گیلانی کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کی۔ سیدہ مومنات نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے۔ وہ آرٹیکل 62۔63 کی اہل نہیں رہیں۔ سیدہ مومنات نے اپنی زرضی اراضی کا ذکر نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیدہ مومنات کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے اور اس حلقہ سے دوبارا الیکشن کروانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں