لاہور،ملاوٹی اشیائے خورونوش تلف کرنے کی پالیسی میں مزید سختی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر تمام مال اٹھوانے کے حکم لیبارٹری نتائج اور تلفی کے عدالتی حکم آنے تک تمام مال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ ماہانہ جائزہ ملاقات میں ٹیکنکل، ہیڈ کوارٹر، آپریشنز اور ویجیلنس ونگ کی کاردگرگی کا جائزہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے لیے نئے قانون اور عمل درآمد کے حوالے سے پالیسیا ں بنائی جا رہی ہیں : ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 15 جنوری 2019 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ونگز کی کارکردگی جائزہ ملاقات میںملاوٹی اشیائے خورونوش کو تلف کرنے کی پالیسی میں مزید سختی کرنے کے فیصلہ کیا گیاہے۔اشیائے خورونوش کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر تمام مال اٹھوانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ لیبارٹری نتائج اور تلفی کے عدالتی حکم آنے تک تمام مال فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام ونگز کے سربراہان سے کارکردگی جائزہ ملاقات کی۔ماہانہ جائزہ ملاقات میں ٹیکنکل، ہیڈ کوارٹر، آپریشنز اور ویجیلنس ونگ کی کاردگرگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سال2018کے اہداف پورا کرنے پر آپریشن ونگ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ویجیلنس سیل کو ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کے لیے استعداد کار بڑھانے جبکہ ٹیکنیکل ونگ کو سالانہ چیکنگ شیڈول اور اہداف جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزید برآںصوبہ بھر میں ملاوٹی اشیائے خورونوش کو تلف کرنے کی پالیسی میں مزید سختی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔اشیائے خورونوش کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر تمام مال اٹھوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ لیبارٹری نتائج اور تلفی کے عدالتی حکم آنے تک تمام مال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے لیے نئے قانون اور عمل درآمد کے حوالے سے پالیسیا ں بنائی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے پنجا ب فوڈ اتھارٹی تمام ممکنہ وسائل بروئے کا لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں