عارضی پناہ گاہوں کا سلسلہ بتدریج بڑھتا ہوا اوکاڑہ پہنچ گیا

وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی وزیر اعجاز عالم

منگل 15 جنوری 2019 23:34

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک بھر میں عارضی پناہ گاہوں کا سلسلہ بتدریج بڑھتا ہوا اوکاڑہ بھی پہنچ گیا جہاں دوکنال کی زمین پر پناہ گاہ کی تعمیر کاکام شروع ہو گیا ہے اور بہت جلد تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ پناہ گاہ کی عمارت قائم ہو جائیگی۔

ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر نے اوکاڑہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانا ہی تحریک انصاف کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی سطح تک انسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹیوںکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو کہ انسانیت کی خدمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے قیام سے عوام کی دہلیز تک انسانی حقوق کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور انسانی حقوق کی پالیسی 2018کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں