ایل ڈی اے کی آٹھ نئی رہائشی سکیموں کی ابتدائی پلاننگ کی اجازت اور تین کی تکنیکی منظوری

شہری حتمی منظوری تک ان سکیموں میں پلاٹ مت خریدیں، ایل ڈی اے کا انتباہ

منگل 15 جنوری 2019 23:34

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر لاہور ڈویڑن میں آٹھ نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی ابتدائی پلاننگ کی اجازت اورتین پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی تکنیکی منظوری دے دی ہے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ابھی تک ان رہائشی سکیموں کی حتمی منظوری نہیں دی گئی اس لئے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایل ڈی اے کی طرف سے ان سکیموں کی حتمی منظوری تک یہاں پلاٹ جائیداد وغیرہ مت خریدیں۔

جن آٹھ پرائیوٹ سکیموں کی ابتدائی پلاننگ کی اجازت دی گئی ہے ان میں پاک لینڈ سٹی موضع کریال رائیونڈ ریلوے روڈ لاہور، سمارٹ سٹی موضع مانگا اتار یو بی ڈی کینال روڈ لاہور،ندیم پارک موضع بنگلہ کمبوہاں فیروزپور روڈ تحصیل و ضلع قصور،شہزادہ ماڈل سٹی موضع چونیاں اتار چھانگامانگا روڈ چونیاں ضلع قصور،خیابان ی یوسف موضع پتوکی کہنہ پتوکی بائی پاس ضلع قصور،ریگل سٹی موضع جیون پورشیخوپورہ،صفیہ ہومز ہاؤسنگ سکیم موضع آصل سلیمان آف سوئے آصل روڈ لاہور اور آئی کون ویلی ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو موضع رکھ ر ائے رایونڈ روڈ لاہور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن سکیموں کی تکنیکی منظوری دی گئی ہے ان میں رفیع گارڈن ہاؤسنگ سکیم چھانگامانگا روڈ کوٹ رادھا کشن قصور،العظیم گرین ولاز فیصل آباد بائی پاس قلعہ صاحب سنگھ پیرکوٹ ضلع شیخوپورہ اور سفاری گارڈن ہاؤسنگ سکیم سوئے آصل روڈ لاہور شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں