اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ،عوامی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا‘عزیز الرحمن چن

موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام پر قہر بن کا نازل ہونے والی حکومت بے نقاب ہوچکی

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے اس سے عوامی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا، موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام پر قہر بن کا نازل ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے اور نعرے زمین بوس ہو چکے ہیں اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے موجودہ حکومت کی من مانیوں کے خلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف چلتی ہوئی نظر نہیں آ رہی وزراء اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر عمران خان اور اُس کی بہن کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی خود عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں عوام کے دئیے ہوئے چندے میں بدیانتی کرنے والے عوام کے ٹیکسوں کا حفاظت کیسے کر سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں