سیکرٹری پبلک سروس کمیشن عمر میں رعایت دینے سے متعلق قانون پر نظر ثانی کریں ‘ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایم ایس کے امتحانات میں عمر زائد ہونے سے متعلق درخواست سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری عبدالغفور کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایم ایس کے امتحانات سالانہ نہ ہونے سے عمرزائدہوگئی، سی ایس ایس کے امتحانات سالانہ بنیاد پر ہوتے ہیں،پی ایم ایس کے آئندہ ہونیوالے امتحانات میں عمر تین ماہ زیادہ ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پی ایم ایس کے امتحانات بھی سالانہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواست سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کو بھیجتے ہوئے نمٹا دی۔عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری پبلک سروس کمیشن عمر میں رعایت دینے سے متعلق قانون پر نظر ثانی کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں