جہانگیر ترین کی طرف سے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں کی صدارت جمہوریت کا بدترین مذاق اڑانے کے مترادف ہے‘موقف

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی طرف سے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے بددیانت اور بے ایمان قرار دیا، بد دیانت ہونے کے باوجود جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی، نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے،وزیر اعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے، اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے آرڈر جاری کر رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں کی صدارت جمہوریت کا بدترین مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے، جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کیخلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں