ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن‘ 5عمارتیں مسمار 4سربمہر

بدھ 16 جنوری 2019 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے مختلف علاقوں میں پانچ عمارتیں مسمار اور چار سربمہر کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پی آئی اے روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ‘ ایک کیفے مسما راورایک سروس سٹیشن مسمار کردیاگیا۔ شاہکام چوک میں ایک غیر قانونی مارکیٹ اوررائے ونڈ روڈ پر ایک عمارت کی چار دیواری مسمار کر دی گئی۔پلاٹ نمبر643 ایئر لائن سوسائٹی پر قائم ایک ورکشاپ اور پلاٹ نمبر126بلاک ڈی ٹو واپڈا ٹائون پر قائم ایک غیر قانونی عمارت‘ پلاٹ نمبر34بلاک جی ماڈل ٹائون توسیعی پر قائم دکانیں اور رائے ونڈ روڈ پر ایک دکان سربمہر کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں