10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ،

ملکی تعمیروترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں میں خصوصی مراعات دی جارہی ہیں،صوبائی وزیر تجارت

بدھ 16 جنوری 2019 17:15

10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ،
لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں 10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا مقصد ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے اس لئے اس منصوبے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانا ہو گا،ہنرمند نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نئی سکیمیں لارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کلسٹر ضرور بنائیں لیکن مجھے نتائج بھی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی ذمہ داریوں اورمنصب کے ساتھ انصاف کرنا ہے اور ملک کی ترقی کیلئے سوچنا ہے جس نے ہمیں سب کچھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کا درد رکھ کر قومی جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا،مینوفیکچررز اور صنعت کاروں کو سہولتیں دینا ہے اورسرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملکی تعمیروترقی میں خواتین کا کلیدی کردار اہم ہے، اسی لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں میں خواتین کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ بھی لازمی ہو گا،چھوٹی صنعتوں کو پروان چڑھانے کے حوالے سے اس پراجیکٹ کو بھرپورانداز سے آگے بڑھایا جائے۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں