اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کرپشن کو تحفظ دینا ہے ، ناصر رمضان

بدھ 16 جنوری 2019 17:21

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔ اپوزیشن کی سربراہوں کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں جسے روکنے کیلئے اپوزیشن گرینڈ الائنس بنا کر حکومت پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اگر قوم سے مخلص ہے تو بیرون ملک اربوں کی جائیدادوں اور کاروبار کی رقم ملک میں واپس لائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میںکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مارکرکے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کی۔ اپوزیشن کے لیڈران ملک سے لوٹی گئی دولت وطن واپس لانے کیلئے گرینڈ الائنس بنائیں اور قوم کو بتائیں کہ بیرون ملک جائیدادیں اور دولت کب ملک میں واپس لائی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں