سی پیک منصوبہ کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا ، فرایاشہباز اسلم

بدھ 16 جنوری 2019 17:32

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی بدولت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فرہمی سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور سی پیک روٹس پر قائم اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں نئی صنعتوںکا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات ملے گی،بانی چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور چین کی گوادر پورٹ پر سرمایہ کاری خوش آئند ہے جبکہ سعودی عرب کی طرف سے گوادر میں آئل ریفائنری میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت دنیا بھر کے ممالک کی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں