حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی ترقی کیلئے پروموشن پالیسی 2010ء میں ترمیم کر دی

ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان کی پروموشن روکی جائے گی

بدھ 16 جنوری 2019 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی ترقی کیلئے پروموشن پالیسی 2010ء میں ترمیم کر دی جس کے مطابق ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان کی پروموشن روکی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے پنجاب کی پروموشن پالیسی 2010ء میں ترمیم کی ہے۔

(جاری ہے)

پالیسی کے پیرا 9کے سیکشن فور میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق جن ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کامحکمہ انکوائری کررہا ہے ان کی پروموشن نہیں روکی جائے گی ۔

تاہم جس سرکاری ملازم کے خلاف ایف آر درج ہو گی اس کی پروموشن روکی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کی پروموشن اینٹی کرپشن کی انکوائری کیو جہ سے روکی جارہی تھیں ۔ جس کے خلاف سرکاری ملازمین کے مطالبے پر پنجاب حکومت نے پروموشن پالیسی میں ترمیم کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں