ضلع ملتان میں قادر پور کے علاقہ میں 27 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ

آئی جی پنجاب کے نوٹس پر سی پی او ملتان نے رپورٹ پیش کر دی ، انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ضلع ملتان میں قادر پور کے علاقہ میں 27 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے نوٹس پر سی پی او ملتان عمران محمود نے رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو خود انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر سی پی او ملتان نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 27 سالہ عمران اشرف ڈسٹرکٹ خانیوال کا رہائشی تھا جسے ٹی اے ایس آئی نوید عرفان نے مویشی چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

یہ مقدمہ نمبر473/18 مورخہ 14 نومبر 2018 کو پولیس اسٹیشن قادر پور، روان میں درج ہوا تھا۔ٹی اے ایس آئی نوید عرفان نے شکایت کنندہ کے ساتھ ملی بھگت سے عمران کو پولیس اسٹیشن سے باہر کسی جگہ رکھا تھا اور رات 1:50 بجے اسے نشتر ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی موت واقعہ ہو چکی تھی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں تھانہ قادر پور کے ایس ایچ او انسپکٹر فلک شیر اور ٹی اے ایس آئی نوید عرفان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کاروائی جا ری ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پولیس افسران و اہلکار کسی بھی صورت اختیارات سے تجاوز نہ کریں اور کسی شہری کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں