لیڈی ایچی سن ہسپتال کے تاریخی سنگ بنیاد کی بحالی،سیکرٹری ہیلتھ نے افتتاح کیا

ثاقب ظفر کا لیڈی ایچی سن ہسپتال کا دورہ،مسافر خانے اور سیوریج سکیم کا بھی افتتاح کیا 1887کو آویزاں کیا گیا کتبہ تزئین و آرائش کے بعد بحال کردیا گیا،ثاقب ظفرکا اظہار مسرت

بدھ 16 جنوری 2019 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تاریخی سنگ بنیاد کی بحالی ، مسافر خانے اور سیوریج سکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسرراشد لطیف، پروفیسر شعیب شیخ اور ایم ایس ڈاکٹر فوزیہ سید بھی موجود تھیں۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال کا 1887کو آویزاں کیا گیا کتبہ تزئین و آرائش کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یادگار کی بحالی سے ہسپتال کے حسن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں مریضوں کے رشتہ داروں کی سہولت کے لئے بنائے گئے مسافر خانے کا بھی معائنہ کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ سردی کے پیش نظر اس عارضی قیام گاہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لاہور کے گائنی کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کو 24 گھنٹے سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں لاہور سے باہر سے بھی مریض بڑی تعداد میں آتے ہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں