کسانوں کی جانب سے احتجاجاًمال روڈ پر پھینکے گئے آلو ضرورت مند اٹھا کر لے گئے

بدھ 16 جنوری 2019 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آلو کے کاشتکاروں کا مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا غریبوںکے لئے نعمت بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے کاشتکاروں کی جانب سے دھرنے کے دوران احتجاجاً مال روڈ پر آلوئوں کا ڈھیر لگا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزکاشتکاروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد کئی ضرورت مند کاشتکاروں کی طرف سے پھینکے گئے آلو شاپر بیگز میں ڈال کر لے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں