صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا مظہر عباس راں کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 16 جنوری 2019 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تحریک انصاف کے ایم پی اے مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو بھرنا کافی مشکل کام ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اعجاز عالم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلیخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک بہترین ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے مگر ایسے میں مظہر عباس جیسے دوست کی کمی شدت سے محسوس کی جا تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں