سری لنکا کے سینئر افسران کے وفد کا دورہ جی سی یو

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سری لنکا کے سینئر افسروں پر مشتمل 12رکنی وفد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر فیکلٹی سے ملاقات بھی کی ۔

(جاری ہے)

وفد کو گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کی تاریخ اور تعلیمی پروگرامز کے با رے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔وفد نے لائبریری اورتاریخی سلام ہال کا دورہ بھی کیا،دورے کا مقصد پاکستان میں ہائر ایجو کیشن سسٹم کے بارے میں آگاہی حا صل کر نا تھا ۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے دونو ں ممالک کے ما بین مشترکہ کا نفرنس ،سیمینار اور ورکشاپ کے انعقاد کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں