الخیر ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم پرویز اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع کر دی ۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15 دن کی توسیع کر تے ہوئے 31 جنوری کو دوبارہ احتساب عدالت نمبر پانچ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔نیب کے مطابق ملزم پرویز اقبال نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کر کے کروڑوں روپے لوٹ لئے۔متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں