10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت نے 10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔یہ فیصلہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 10سال سے بند آٹوپارٹس سپورٹس سنٹر کوٹ لکھپت کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کلسٹر ضرور بنائیں لیکن مجھے نتائج بھی چاہئیں،ہمیں اپنی ذمہ داریوں اورمنصب کے ساتھ انصاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی کی تعمیروترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں میں خواتین کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ بھی لازمی ہو گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں