لاہور میں شدید دھند، مواصلاتی نظام ، فضائی اور ٹرین آپریشن متاثر

بدھ 16 جنوری 2019 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے نتیجے میں گزشتہ روز فضائی اور ٹرین آپریشن بری طرح متاثر رہا جن کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دھند، طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے 20 ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 7 پروازوں کو منسوخ اور 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسی طرح دھند کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے لاہور آنے اور جانے والی 11 مسافر ٹرینیں بھی ڈیڑھ سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ متاثرہ ٹرینوں کے مسافر ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں