رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں کی وفات پر تعزیتی قرارداد جمع

بدھ 16 جنوری 2019 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں کی وفات پر پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے یہ مقدس ایوان رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم ،جمہوریت پسند اور دلیر سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ یہ ایوان مظہر عباس راں کی ناگہانی موت پر افسوس اور ان اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ پوری قوم بے لوث خدمات پر اُن کر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں