نیب نے نوازشریف اور زرداری کو ٹف ٹائم دیا تو ’’سیاسی فنکار‘‘ اکٹھے ہوگئے، ڈاکٹر شاہد صدیق

بدھ 16 جنوری 2019 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کپتان نے کہا تھا کہ جب ہی چورو ں اور لٹیروں کیخلا ف احتسا ب کا شکنجہ کسا جا ئے گا تو یہ ’’ جمہور یت کو خطرہ‘‘ کے نام سے اکٹھے ہو جا ئیں گے نیب کی جا نب سے آ صف زر داری اور نوازشریف کو ٹف ملتے ہی سب سیا سی فنکار اکٹھے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اپوز یشن کا اتحاد گر فتاریو ں سے بچنے کیلئے ہے قومی اسمبلی میں اپوز یشن کے اتحاد ی اجلا س سے وا ضح ہو گیا ہے کہ زر داری اور شر یف فیملی اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے ہمیشہ اکٹھے ہو جا تے ہیں زر داری کیخلا ف کل تک سڑکو ں پر گھسٹنے کی تقر یریں کر نے والے شہباز شریف اجلا س میں زرداری کی شرکت پراستقبا ل کر نے کیلئے بے تا ب نظر آ تے ہیں جو قیامت کی نشا نی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت کو ٹف ٹا ئم دینے کی با تیں کر نے والے عدالتو ں میں کیسو ں کا سامنا کریں حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں تحریک انصا ف کی حکومت اپنے پا نچ سا ل پورے کرے گی ساری اپوز یشن بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کچھ بھی کر لے حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں