لاہور، 30سالہ خاتو ن آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی، تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل

بدھ 16 جنوری 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) مغل پورہ کے علاقہ میں 30سالہ خاتو ن آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ شالیمار لنک روڈ میزان بینک کے قریب رہائشی 30سالہ کرن بی بی ناشتہ بنانے کے لیے چولہے کے پاس کھڑی تھی کہ اچانک دوپٹے کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،خاتون کی چیخ وپکار سن کر اہل خانہ نے فوری پہنچ کر آگ بجھا ئی اور تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ خاتون 70فیصد تک جل چکی ہے تاحال خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں