لاہور ، رائیونڈ پولیس نے سیاہ فام دو شراب فروش گرفتا رکر لئے ،مقدمہ درج

بدھ 16 جنوری 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صدر ڈویڑن میں تعلیمی اداروں اوران کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رائیونڈ پولیس نے سیاہ فام دو شراب فروش گرفتا رکرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر ڈویڑن میں رائیونڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو سیاہ فام ملزمان اوسی ناچی اور ایزی ڈیما جوکہ نائیجیرین باشندے ہیں کو گرفتارکرلیا۔ملزم اوسی ناچی ڈگری کالج فار بوائز رائے ونڈ کے عقب اور ملزم ایزی ڈیما بیکن ہاوس کے اردگرد چل پھر کر سٹوڈنٹس کو شراب فروخت فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں