لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی رواں سال کے پہلے 15دنوں کی کاررکردگی رپورٹ جاری

ملزمان گرفتار، شہریوں سے لوٹی ہوئی15لاکھ سے زائد رقم برآمد، ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروئی کے دوران03 کلاشنکوف،15 رائفلز،08 بندوقیں،244 پسٹلز،35 خنجراور1302 گولیاں برآمد

بدھ 16 جنوری 2019 23:41

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام افسران کوشہر میں جرائم کیخلاف جاری کارروائیوںکو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔

لاہور پولیس نی38 ڈکیت گینگز کے 97 ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی15لاکھ14ہزار سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی۔ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران276ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 کلاشنکوف،15 رائفلز،08 بندوقیں،244 پسٹلز،35 خنجراور1302گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

شہر میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈائون کے دوران346 ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔

جن کے قبضہ سے 01کلو220گرام ہیروئن ،85کلو781 گرام چرس،03کلو 545گرام بھنگ، 3550لیٹرشراب،100گرام آئس اور1490نشہ آور گولیاںبرآمد کی گئیں۔اسی طرح رواں سال کے پہلے 15روز میں قمار بازی کیخلاف کارروائی کے دوران58مقدمات درج کر کے 175 ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 08لاکھ53ہزار سے زائد رقم برآمد کرلی۔ اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائی کے دوران 90ملزمان اور113 عدالتی مفروران کوگرفتار کئے گئے۔

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہوٹلز،گیسٹ ہائوسز،ہاسٹلز،تعلیمی ادارے،بس اڈے،ریلوے اسٹیشنزچائینز رہائش گاہیںاورمدارس پر سرچ آپریشنزکئے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران 16701افراد کو چیک کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران کوائف نامکمل ہونے پر 49 ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔رواں ماہ کے دوران ون ویلنگ میں ملوث60 ، پتنگ بازی میںملوث 271،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 51اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں