صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا مظہر عباس کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 16 جنوری 2019 23:42

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تحریک انصاف کے ایم پی اے مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بہترین ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے ، ایسے میں مظہر عباس جیسے دوست کی کمی شدت سے محسوس کی جا تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں