محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

جنوری سے سرکاری گندم کی خریداری بند کرنے کی کال واپس لے لی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ خوراک اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے 18 جنوری سے سرکاری گندم کی خریداری بند کرنے کی کال واپس لے لی ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین حبیب الرحمن لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ک کہ محکمہ خوراک کے ساتھ معاملات کسی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔

اور محکمہ خوراک نے ایسوسی ایشن کے بیشتر مطالبات مان لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت محکمے کے پاس 41لاکھ ٹن گندم موجود ہے اور محکمہ خوراک کی جانب سے 2018ء کی گندم پرائیویٹ پارٹیوں کو فراہم کرنے کی بجائے فلور ملز کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔26جنوری کو وفاقی وزیر خوراک پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کریں گے اور جو مسائل رہ گئے ہیں ان کو بھی حل کیا جائے گا۔حبیب لغاری کا کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ خوراک کے پاس 41لاکھ ٹن گندم موجود ہے اس لئے محکمہ خوراک پنجاب بھر کی فلور ملوں کیلئے 40بوری گندم فی باڈی مقرر کری-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں