طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

بدھ 16 جنوری 2019 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) نیو لائٹ پبلک ہائی سکول‘ شالیمار لنک روڈ‘ مغلپورہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور فضل نور ماڈل سکول‘ لیاقت آباد اسماعیل پارک‘ کوٹ لکھپت‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘لاہور‘کارڈوا اسلامک سکول‘ رحمت علی روڈ‘ ٹائون شپ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ ترگڑھ بارہ دری روڈ‘شاہدرہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز سکول‘ ملک پارک‘ فرخ آباد‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد486تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں