جماعت اسلامی کی شوری ٰ کا امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ناموں کا اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 00:05

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی نے امیر جماعت کے انتخاب میں رہنمائی کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے تین نام تجویز کیے ہیں۔ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ارکان جماعت ان کو ووٹ دینے کے پابند نہیں ہوں گے، ان کے علاوہ جس کو مناسب خیال کرتے ہوں ، اسے ووٹ دے سکتے ہیں ،یہ تین نام جماعت کے دستور کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شورٰی ارکان جماعت (ووٹر)کی رہنمائی کیلئے یہ نام خفیہ رائے شماری کے ذریعے تجویز کرتی ہے جو ارکان جماعت کیلئے بیلٹ پیپر پر حروف تہجی کے اعتبار سے شائع کیے جاتے ہیں، ان تین ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اورپروفیسر محمد ابراہیم شامل ہیں۔قیصر شریف نے کہا کہ دستور جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کے انتخاب کیلئے مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ الیکشن کمیشن کا ادارہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں جبکہ بلال قدرت بٹ ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، محمد حسین محنتی اور مولانا عبدالحق ہاشمی اس کے ممبران ہیں ۔ اب امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں